لندن: برطانیہ نے کی کورونا ویکسین وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دے دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی اجازت دی ہے۔

برٹش ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہےکہ فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کورونا سے 95 فیصد تک تحفظ فراہم کرتی ہے اور اس کی ویکسی نیشن کا پروگرام آئندہ ہفتے سے شروع کیا جائے گا۔

برٹش ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق آئندہ ہفتے سے شروع کی جانے والی ویکسی نیشن میں سب سے پہلے ترجیحی گروپوں کو ویکسین دی جائے گی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حکومت نے بدھ کے روز ہیلتھ کیئر پراڈکٹ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی سفارشات کی منظوری دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ پہلے ہی 40 ملین ویکسینز کا آرڈر دے چکاہے جو 20 ملین لوگوں کے لیے ہے اور انہیں دن میں دو مرتبہ ویکسین دی جائے گی۔

برطانوی حکام کا کہنا ہےکہ 10 ملین کے قریب ویکسینز جلد دستیاب ہونی چاہئیں اور ملک میں ویکسین کی پہلی خوراک آنے والے دنوں میں پہنچ رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here