لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی سرگرمیوں سے حکومت کو نہیں عوام کی صحت کو خطرہ لاحق ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرونا کیخلاف حکومت پنجاب پرعزم ہے، کورونا کی دوسری لہر زیادہ شدید ہے، اس لئے عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، عوام کے جان و مال کی محافظ بزدار حکومت چاہتی ہے کہ عقل کی اندھی اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور عوام کی جانوں کیساتھ مزید نا کھیلے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی مگر زندگی کے نقصان کا ازالہ نہیں ہوتا، جس شہر میں بھی پی ڈی ایم کا جلسہ ہوا وہاں کورونا تیزی سے پھیلا۔ میں دعاگو ہوں اللہ اس وبا سے سب کو محفوظ رکھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here