اسلام آباد: ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والہ نے کہا ہے کہ ملک میں لوگ عزت بچانے کیلئےپلی بارگین کرتےہیں، جوذرا سی بات کرتاہےاسےنیب کانوٹس آجاتاہے،سینیٹ آف پاکستان دھمکیوں کی زد میں ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےیقین دہانی کرائی تھی کہ کسی کےساتھ زیادتی نہیں ہوگی، ہم سینیٹ کمیٹی میں ان الزامات کی تحقیقات کریں گے، انسانی حقوق کمیٹی میں بھی نیب کامعاملہ اٹھایاجائےگا۔ وزیراعظم ،آرمی چیف کوخط بھی لکھ چکاہوں، حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کیں، حکومت نے یقین دلایا تھا کہ تاجروں کوسہولتیں دیں گے۔ سلیم مانڈوی والہ نے کہا کہ چیئرمین نیب نے یقین دلایا  تھا کہ تاجروں کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے الزام لگایا کہ نیب بلیک میلنگ آرگنائزیشن ہے، سینیٹ آف پاکستان نیب کی دھمکیوں کی زد میں ہے۔ بین الاقوامی سطح پر نیب کی ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیوں پرآوازاٹھاؤں گا سلیم مانڈوی والہ نے کہا کہ انجینئر منگی صاحب نیب انجینئرنگ کیلئےبیٹھے ہوئےہیں، کوئی بھی نیب کیخلاف بولتاہےتونوٹس آجاتاہے،نیب کی وجہ سےلوگ ملک میں سرمایہ کاری کوتیارنہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب نےالزام لگایا منگلا کورکی زمین کیساتھ ٹرانزکشن کی، فیملی کی مدد کیلئےمنگلاکورکی زمین پرٹرانزکشن کی تھی۔ مدثرآئی او ہے جس کا فون آجاتا ہےکہ یہ نہ بولیں، یہ بھی کہتا ہے بےنامی ٹرانزکشن کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انجینئرمنگی کہتےہیں ہمیں پنڈی سےاحکامات آتےہیں،سلیم مانڈوی والہ نے سوال اٹھایا کہ کس کواٹھاناہےاورچھوڑناہے، نیب کویہ احکامات کون دیتاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here