گلگت بلتستان اسمبلی اجلاس

رپورٹ: علی یونس علی

امجد حسین زیدی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر جبکہ نذیر احمد ایڈووکیٹ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے تحریک انصاف کے نامزدامیدوار امجد حسین ذیدی نے نے 33 رکنی گلگت بلتستان اسمبلی کے ایوان سے 18 ووٹ حاصل کئے اسی طرح پی ڈی ایم سمیت متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے نامزدامیدوار برائے سپیکر غلام محمد نے 8 ووٹ حاصل کئے دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف اور اتحادیوں کی جانب سے نامزد امیدوار نذیر احمد ایڈووکیٹ 22 ووٹ حاصل کرکے گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں ڈپٹی اسپیکر نذریراحمد کے مد مقابل متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حاجی رحمت خالق نے 9 ووٹ حاصل کئے۔

آج کے اجلاس میں سبکدوش ہونے والے سپیکر فدا ناشاد نے نو منتخب سپیکر سید امجد حسین ذیدی سے عہدے کا حلف لیا جبکہ نومنتخب سپیکر نے ڈپٹی سپیکر سے ان کے عہدے کا حلف لیا , گلگت بلتستان اسمبلی میں آج کے اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے چناو کے بعد اسپیکر نے اسمبلی کی کاروائی 28 جون تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ 28 جون کے اجلاس میں قائد ایوان یعنی وزیر اعلٰی کا انتخاب ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here