وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کرونا کے باعث ہونے والی تعطیلات میں بچے چھٹیوں پر خوش نہ ہو بلکہ تعلیم پر توجہ دیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ ناپسندیدہ فیصلے کی وجہ سے کرونا وائرس کا پھیلاؤ ہوا اوربچوں کی صحت سب سے پہلے ہے۔ شفقت محمود نےامید ظاہر کی کہ جنوری میں حالات بہتر ہونے پرتمام تعلیمی ادارے کھول دیں گے۔
اپنے متعلق وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پران سےمتعلق کئی چیزیں بہت مزاحیہ ہیں اور ملک میں ٹیلنٹ بھی بہت ہے۔ سوشل میڈیا کا دور ہے،لوگ تفریح کرتے ہیں،بچے شغل کرتے ہیں اورکرتے رہیں گے۔
شفقت محمود نے کہا کہ چھوٹےبچےدنیا کی بڑی حقیقتوں سےآگاہ نہیں،ہماری ذمہ داری بڑھ جاتی ہے،چھٹیاں ہونے پربچوں کوخوش ہونےکےبجائے اپنی تعلیم کا سوچنا چاہیئے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ چھٹیوں پر بچے تو خوش ہوئے لیکن والدین میں بھی ایک خوف تو بہرحال تھا۔
شفقت محمود نے مزید کہا کہ کرونا کی پہلی لہر کے بعد اسکول کھولےتوکہا گیا تھا کہ بڑا ظلم کردیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ ملک میں آن لائن لرننگ پر توجہ دینا ہوگی، وزارت میں فاصلاتی تعلیم کا شعبہ کھول دیا ہے،پہلے ٹیلی اسکول کا اجراء کیااوراب ریڈیو اسکول کا اجراء کرنے جا رہے ہیں۔
انھوں نے بچوں کا مشورہ دیا کہ یہ وقت صرف کھیلنے کا نہیں، آن لائن پڑھیں یا اساتذہ سے ہوم ورک لیں،ٹی وی پر بچے ٹیلی اسکول کے سامنے بیٹھیں،وقت ملنے پر احتیاط کے ساتھ گیمز کھیلیں،مستقبل پڑھائی میں ہی ہے، ہر چیز چھینی جا سکتی ہے لیکن کسی کا علم نہیں