گلگت رپورٹ: علی یونس علی
نامعلوم افراد کی ہنگامہ آرائی 3 سرکاری گاڑیاں جلائی گئیں، نامعلوم افراد نے محکمہ جنگلات کے آفس سمیت تین سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا دی، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا کر شرپسند فرار ہوگئے ہیں، پولیس کا دعوٰی
واقعے کے بعد مظاہرین نے ائیر پورٹ روڈ سمیت مختلف مقامات پر شاہراہیں بند کردی۔ کشیدہ حالات کے باعث گلگت شہر میں بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی، مظاہرے اور جلاو گھیراو کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہکار شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کر دئیے گئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش کا سخت ری ایکشن، علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر حلقہ دو میں دھاندلی پر احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین پر شیلنگ افسوس ناک واقعہ ہے۔