کوئٹہ: رپورٹ ایم سومرو

وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور سیکرٹری صحت بلوچستان کی خصوصی ہدایات پر اسپیشل سیکرٹری صحت بلوچستان حیات خان کاکڑ نے بولان میڈیکل کمپلیس ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں اور خاص کر کرونا وارڈ اور کرونا لیباٹری و دیگرز شعبہ جات کا تفصیلا وزٹ کیا اس موقع پر انھوں نے ایم ایس ہسپتال ہذا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے کی سب سے بڑی ہسپتال میں صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ کرونا سے متاثرہ مریضوں کے وارڈز جو بنائے گئے ہیں وہ قابل دید ہیں ایک بہترین طرز کے بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر ایم ایس ڈاکڑ محمد سلیم ابڑو نے اسپیشل سیکرٹری کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور کرونا وارڈ کا وزٹ کروایا اور انھیں تفصیلات بناتے ہوئے کہا کہ بی۔ایم سی ہسپتال کی روزانہ کی او پی ڈی چار ہزار سے لیکر پانچ ہزار تک ہوتی ہے جبکہ ہسپتال ہذا میں مختلف وارذز اور ایمرجنسی میں تمام ڈاکڑز و عملہ الرٹ رہتا ہے اس موقع پر اسپشل سیکرٹری کے ہمراہ انچارج کوڈ 19 ڈاکڑ سرمد ، ڈی ایم ایس بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ ڈاکڑ رشید جمالی ۔آر ایم او جنرل ہسپتال ہذا ڈاکڑ جاوید و دیگرز آفسیران ہمراہ تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here