گلگت

یہ الیکشن نہیں سلیکشن ہے، جمیل احمد کی میڈیا بریفنگ

ہمارے 600 جنرل ووٹ ریجکٹ کیے گئے اور پی ٹی آئی کے 200 ووٹ کینسل کئے گئے، مجموعی طور 1382 پوسٹل بیلٹ پیپرز تھے، تین دن میں 400 ووٹ راتوں رات جمع کرکے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی تعداد 1708 بنائے گئے، پوسٹل بیلٹ پیپرز میں ہیرا پھیری کرواکر pti امیدوار کو جتانے کی کوشش کی جارہی ہے

پیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن نے مل کر درخواست دی ہے کہ انگوٹھا جات کی تصدیق کرائی جائے، ہم نے چیف الیکشن کمشنر سے کو درخواست دی ہے، پوسٹل بیلٹ پیپرز کی فرانزک نہیں کروائی جاتی ہے حلقہ 2 کے نتائج روکے جائیں، جس کے بعد لیٹر کیا گیا پوسٹل بیلٹ پیپر کی جب تک انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کی جاتی ریزلٹ جاری نہ کیا جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے نتیجہ متنازع بنایا، جس کو کوئی ماننے کو تیار نہیں ہے، تمام اداروں اور مقتدر حلقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ رپورٹ آنے تک انتظار کیا جائے، ہمارے مینڈیٹ پر بھرپور ڈھاکہ ڈاکہ ڈالا گیا ہے، میرے بھائی سرکاری ملازم نہیں ہے اس کا بھی پوسٹل ووٹ پی ٹی آئی کو کاسٹ کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here