رپورٹ: علی یونس

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ووٹ شامل کئے جانے کے بعد ریٹرنینگ آفسران کی جانب سے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

جس کے مطابق سکردو حلقہ نمبر ایک سے تحریک انصاف کے راجہ زکریا خان 5565 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سید مہدی شاہ 4413 ووٹ لے کر دوسرے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے حاجی اکبر تابان 1505 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے ۔

سکردو حلقہ 2 سے مجلس وحدت المسلمین اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار میثم کاظم 7842 ووٹ لے کر کامیاب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دید محمد علی شاہ 6904 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

سکردو حلقہ نمبر 3 میں آزاد امیدوار وزیر محمد سلیم 6286 لے کر کامیاب ہوئے اور تحریک انصاف کے حاجی فدا محمد ناشاد 5187 ووٹ لے کر دوسرے اور ہیپلز پارٹی کے وزیر وقارعلی 1856 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

سکردو حلقہ 4 روندو سے آزاد امیدوار زاجہ ناصر خان 4811 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کے وزیر حسن 3439 ووٹ لے کر دوسرے اور پیپلپز پارٹی کے محمد خان 2206 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

کھرمنگ۔ تحریک انصاف کے سید امجد زیدی 6898 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار اقبال حسن 2608 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

شگر ۔ میں تحریک انصاف کے راجہ محمد اعظم خان 10283 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم 8714 ووٹ لے کر دوسرے اومسلم لیگ ن کے طاہر شگری 5320 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here