کراچی سے کشمور لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنائی گئی خاتون نے ملزمان کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
خاتون کے مطابق نوکری کا جھانسہ دینے والے شخص نے اپنا تعلق سکیورٹی ادارے سے بتایا اور 40 سے 50 ہزار روپے ماہانہ نوکری کا جھانسہ دے کر جناح اسپتال کراچی سے کشمور لے گیا جہاں اسے اوربچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے زیادتی کی تفصیلات کشمور کے تھانے میں 10 نومبر کو درج کرائی تھیں اور بتایا تھا کہ ملزمان نے 4 سالہ بچی علیشا کو اپنے قبضے میں رکھ کر اسے اس شرط پر رہا کیا کہ وہ کراچی سے ایک خاتون کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لائے گی، جس پر اے ایس آئی محمد بخش ابڑو نے اپنی بیٹی سے مدد لی۔
متاثرہ خاتون نے پولیس اہلکار کی تعریف کی تاہم مطالبہ کیا کہ ملزموں کو گرفتار کر کے سخت سزادی جائے۔