کراچی: سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور ترک اداکارہ حلیمہ سلطان کے درمیان موازنہ کیاجارہاہے اور پاکستانی صارفین دونوں کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

گزشتہ روز مریم نواز گلگت بلتستان کے علاقے نگر خاص میں انتخابی جلسے کے دوران بالکل ہی منفرد انداز میں نظر آئیں۔ عموماً مریم نواز جلسوں وغیرہ میں شلوار قمیض اور ڈوپٹہ پہنتی ہیں لیکن جب سے گلگت بلتستان گئی ہیں وہاں کے روایتی ملبوسات میں نظر آرہی ہیں۔

گزشتہ روز بھی مریم نے نواز گلگت بلتستان کا مقامی لباس اور روایتی ٹوپی پہنی ہوئی تھی۔
ان کا یہ روپ بہت حد تک ترک اداکارہ حلیمہ سلطان سے مشابہہ تھا۔ سوشل میڈیا پر مریم نواز کا یہ انداز وائرل ہوگیا اور تقریباً ہر پلیٹ فارم پر مریم نواز اور حلیمہ سلطان کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔
جس میں حیرت انگیز طور پر دونوں ہی نیلے رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں اور دونوں نے ماتھا پٹی بھی پہنی ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر لوگ مریم نواز کا موازنہ ترک اداکارہ سے کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here