کراچی: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ وہ ابھی شادی کے لیے بہت چھوٹی ہیں۔
سوشل میڈیا اسٹاراوراداکارہ ہانیہ عامراورگلوکارہ عائمہ بیگ نے سوشل میڈیا پرایک لائیو سیشن رکھا جس میں دونوں نے مختلف باتیں کیں۔ سیشن کے دوران عائمہ بیگ نے اپنی دوست سے پوچھا کہ وہ عاصم اظہرسے کب شادی کررہی ہیں، یہ وہی سوال ہے جو ان کے مداح باربار پوچھتے ہیں۔
جس کے جواب میں ہانیہ عامرنے کہا کہ مداح بارباریہ سوال نہیں پوچھا کریں، میں ابھی شادی نہیں کررہی ہیں، ابھی تومیں بچی ہوں اوراتنی چھوٹی ہوں کہ ابھی میرا ’بے بی فیٹ‘ بھی نہیں گیا۔