اسٹاف رپورٹ

کراچی : حکومت سندھ نے مختلف محکموں میں ۲۵ نابینا مرد و خواتین کو ملازمتوں کے آرڈر تقسیم کئے گئے۔ اس سلسلے میں تقریب میں چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے 25 نابینہ افراد کو مختلف محکموں میں بھرتیوں کے آفر آرڈر دئے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ معزور افراد کے ۵ فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے۔ آج سے یہ نابینا افراد سندھ حکومت کا حصہ ہیں۔
مجھے یقین ہے آپ جس محکمے میں ہونگے وہاں جوش و جذبے سے کام کریں گے۔ سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں معزور افراد کو 5 فیصد کوٹہ پر ملازمتیں دی ہیں۔ اور بھی محکموں میں معزور افراد کے کوٹہ پر عملدرآمد کے لئے اشتہار دے جائیں گے اس موقع پر ایڈووکیٹ ندیم شیخ نے کہا کہ ہم جسٹس ہیلپ لائین اور سندھ ہائے کورٹ بار کی جانب سے سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جسٹس ہیلپ لائین میرٹ پر نابینہ افراد ملازمتیں دینے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ کے شکرگزار ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here