کوئٹہ رپورٹ: ایم سومرو

اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو کی تحریک اوستہ محمد تا کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کا قافلہ اپنے 15 نکات پر مشتمل مطالبات کے حق میں ڈیرہ مراد جمالی تک پہنچ گیا سیاسی و قبائلی شخصیت میر شوکت بنگلزئی اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن نصیرآباد کی جانب سے علیحدہ علیحدہ شاندار استقبالیہ بھرپور حمایت کی یقعین دہانی کروائی تفصیلات کے مطابق 29 اکتوبر 2020 سے اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو کی تحریک کا پیدل لانگ مارچ قافلہ سرکردہ محمد صدیق عمرانی کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔

قافلے میں حاجی محمد رحیم بنگلزئی، احسان احمد عمرانی، کاشف الہی اور میڈم پروین سمیت دیگر شامل ہیں ڈیرہ مراد جمالی پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان ایسٹ کے صوبائی جنرل سیکرٹری و نصیرآباد کے قبائلی شخصیت میر شوکت بنگلزئی نے انصاف ہاوس میں شاندار استقبالیہ دیتے ہوئے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا اس موقع پر میر عبدالقدیر بنگلزئی، خان جان بنگلزئی، خلیل احمد بنگلزئی، عابد بنگلزئی بھی موجود تھے بعد ازاں ڈی سی چوک پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے سابق صوبائی صدر حاجی محمد حسن لہڑی، نصیرآباد کے ڈویزنل صدر مٹھا خان رند، ضلعی صدر سلیمان خان رند، کیئر نصیرآباد کے چیئرمین و سابق صدر پریس کلب نصیرآباد عبدالرزاق بنگلزئی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مراد جمالی استاد خان محمد سیال، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تمبو باباکوٹ محمد صادق عمرانی، جی ٹی اے نصیرآباد کے سینئر رہنماء ماسٹر عبدالصمد بنگلزئی، استاد مٹھا خان سیال، استاد عبدالغفور گولہ، حاجی محمد اکبر بنگلزئی، عدنان صادق عمرانی، تنویر احمد عمرانی،ارسلان صادق عمرانی، سعید شریف عمرانی نے شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں ہار پہنائے اور ان کے 15 نکات مطالبات کے حل کے لئے بھرپور حمایت اور جدوجہد کو سرہا۔

اوستہ محمد گنداخہ کو بنیادی حقوق دو کی تحریک کے 15 نکات مطالبات جن میں اوستہ محمد کو ضلع کا درجہ دینا، یونیورسٹی کا قیام، کھیر تھر کینال سے سیاسی مداخلت ختم کرنے، کینال کو ایف سی کے حوالے کرنے، 2013 سے اب تک اوستہ محمد گنداخہ لے لئے صوبائی و وفاقی فنڈز کی نیب بلوچستان سے تحقیقات کرنے، گنداخہ میں ڈگری کالج کے قیام، اوستہ محمد گنداخہ میں صحت کے شعبے میں سہولیات کی فراہمی، اوستہ محمد سیوریج لائن بدترین صورتحال کو درست کرنے سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here