پشاور:پشاور میں بی آر ٹی سروس 38 دن معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی، بسوں میں نئے آلات نصب کیے گئے، لوڈ اور روڈ پر ٹیسٹنگ بھی کی گئی۔

پشاور بس ریپیڈ ٹرانزٹ سروس ایک ماہ 8 روز تک بند رہنے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی، بسوں میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد چینی انجینئروں نے تمام بسوں کا دوبارہ معائنہ کیا، بس کمپنی کی سفارش پر سروس دوبارہ بحال کر دی گئی۔

بی آر ٹی سروس کے افتتاح کے پہلے ہی ماہ میں 4 بسوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آنے، جس کے بعد تمام بسوں کا ایک ایک کر کے جائزہ لیا گیا، تحقیقات کے بعد مختلف آلات تبدیل کیے گئے۔ بی آر ٹی سروس کی دوبارہ بحالی پر شہریوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہیں اپنے تحفظات بھی پیش کر دیئے۔

خیال رہے بی آرٹی میں سروس عارضی معطلی سے قبل ایک ماہ کے دوران 30 لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا اور 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد زو کارڈ تقسیم کئے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here