اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاوید نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جزائز کی زمین سندھ کے لوگوں کی ملکیت ہے اور سندھ کے لوگوں کی ہی رہے گی۔


انہوں نے کہا کہ جزائز پر کوئی بھی منصوبا سندھ حکومت کی مشاورت کے بغیر نہیں بنے گا، اور ان مسائل پر وفاق اور سندھ حکومت آپس میں بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں کیونکہ جزائر کے مسائل عدالتوں میں حل نہیں ہونگے۔


ان کا کہنا تھا کہ یہ جزائز سندھ کی ملکیت ہیں ، ان پر ترقیاتی کام کوئی بھی کرے مگر یہ ملکیت سندھ کی عوام کی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here