پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے کوئٹہ جلسے میں شرکت نہ کرنے کی خبریں درست نہیں۔ پارٹی چیئرمین 25 تاریخ کو کوئٹہ جلسے میں شرکت کریں گے۔

کوئٹہ میں دیگر پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے گوجرانوالہ اور کراچی میں کامیاب جلسے کیے اور اب کوئٹہ کا جلسہ بھی تاریخی ہوگا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اور سیاسی رہنما بھرپورشرکت کریں گے۔

سردار سربلند جوگیزئی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے کوئٹہ جلسے میں شرکت نہ کرنے کی خبریں درست نہیں ہیں۔ کل اس سلسلے میں پارٹی چیئرمین سے بات ہوئی ہے اور وہ جلسے میں شرکت کے لیے 25 تاریخ کو کوئٹہ آرہے ہیں۔

صوبائی سیکریٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکومت سے تنگ ہے کیونکہ بے روزگاری اور مہنگائی انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ عوام کی مدد سے بہت جلد ملک میں جمہوری حکومت ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here