اسلام آباد: نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کیلیے کا ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔
نیب راولپنڈی نے نواز شریف کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کے لئے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اشتہاری ہونے کا ریکارڈ امیگریشن سسٹم میں شامل کیا جائے۔ دوسری جانب ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کا خط ڈی جی ایف آئی اے کو موصول ہوگیا ہے اور نیب خط پر مکمل عملدرآمد کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی اشتہار کے ذریعے طلبی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اشتہار شائع ہونے کے 30 روز میں پیش ہوں۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر نواز شریف اشتہار شائع ہونے کے 30 روز کے اندر پیش نہ ہوئے تو انہیں اشتہاری قرار دے دیا جائے گا جب کہ وفاقی حکومت 2 دن کے اندر اخباری اشتہار کے اخراجات عدالت کو جمع کروائے۔