ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے کامیاب کراچی مارچ سے پیپلزپارٹی کے اوسان خطا ہیں ایم کیوایم پاکستان کی کامیاب ریلی کے خوف سے پیپلزپارٹی کی نیندیں حرام ہوچکی، ایم کیوایم پاکستان کی کامیاب ریلی سے ثابت ہوچکا کہ شہری سندھ نے پیپلزپارٹی کی لسانی سیاست کومسترد کردیا یہ بات خوش آئند ہے کہ وزیراعظم پاکستان بھی سمجھتے ہیں کہ اندرون سندھ سے لوگ شہری سندھ پر مسلط ہورہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کا منشور صرف شہری سندھ اور دیہی سندھ کے عوام میں نفرت ڈالنا ہے ماضی کی طرح شہری سندھ ہر بار پیپلزپارٹی کی سیاست کو مسترد کرتارہے گا، ایم کیوایم پاکستان اتوار کے روز حیدرآباد میں ریلی کے ذریعے پیپلزپارٹی کی شہری سندھ نفرت کو اجاگر کریگی پیپلزپارٹی کی کراچی ریلی چوری اوپر سے سینہ زوری کے مترادف ہے اندرون سندھ سے جعلی اکثریت کے بل بوتے شہری سندھ میں ریلی نکالی جارہی ہے۔
پیپلزپارٹی کراچی میں ریلی شوق پوراکرے کیونکہ یہاں لوگ جانتے ہیں اس حکومت نے بارہ سال میں کراچی تباہ کردیا، اندرون سندھ کے جاگیرداروں وڈیروں کی غنڈہ گردی کے ذریعے منتخب ہوکر شہری سندھ پر حکومت کی جارہی ہے کراچی کے لوگ پیپلزپارٹی کی ریلی کومستردکردینگے پیپلزپارٹی کی ریلی صرف انکے سرکاری ملازمین اور اندرون سندھ کے کارکنان کی ریلی ثابت ہوگی۔