کراچی: وزیراطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاھ نے کیا ہے کہ کراچی سندھ کادل ہے اوردل کے بغیرکوئی جسم مکمل نہیں ہوتا۔ایم کیوایم کنوینر نے کل کی پریس کانفرنس میں ایک مرتبہ پھراپنی ناکامیوں کااعتراف کیا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی کوتیس سال تک بدامنی کی آگ میں دھکیلنے والے کس منہ سے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ایم کیوایم نے قائد سے علہدگی توکی لیکن ان کی سوچ کی اب بھی وارث بنی ہوئی ہے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم کنوینر خالد مقبول صدیقی کی باتیں سن کر ان کے قائد کی یاد آجاتی ہے۔لگتا ہےنفرتوں اورلسانیت کی سیاست اب بھی ان کی میراث ہے، رسی جل گئی بل نہیں گئے۔سندھ صوفیوں کی سرزمین ہے یہاں نفرتیں پھیلانے والے ہمیشہ مایوس ہوئے ہیں اب بھی ہونگے۔متحدہ کنوینرمیڈیا میں توجہ حاصل کرنے کے لئے بے تکی باتیں کرتے ہیں۔متحدہ کی تباہی کی ذمہ داران کی زہریلی اورمفادپرستانہ سوچ ہے۔ متحدہ نے نہ صرف کراچی کی معیشت کوتباہ کیا بلکہ ہمیشہ بھتہ خوری کوبھی فروغ دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہری جانتے ہیں بوری بندلاشیں کس نے متعارف کروائیں۔متحدہ کنوینر نے اپنی پریس کانفرنس میں متحدہ کی کارکردگی کیوں نہیں بتائی۔کراچی کوپیپلزپارٹی ایک مثالی شہربنائیگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here