لاہور : زیادتی کیس میں عدالت نے گرفتار ملزم شفقت کا 6روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرلیں ہیں ، ملزم شفقت ڈکیتی اورزیادتی کے جرم کا اعتراف کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق زیادتی کیس میں ملزم شفقت کو چہرے پر کپڑا ڈھانپ کر سخت سیکیورٹی میں ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان کی عدالت میں پیش کیا گیا ، ملزم شفقت کو اےٹی سی میں جج نہ ہونےپرسیشن کورٹ میں پیش کیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

جس پر عدالت نے ملزم شفقت کا6روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا جبکہ زیادتی کیس میں پولیس نے دہشت گردی کی دفعات شامل کرلیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شفقت نےعابدعلی سے ملکرخاتون سےدوران ڈکیتی زیادتی کی تھی، شفقت کی باضابطہ گرفتاری ڈال دی گئی جبکہ شفقت ڈکیتی اورزیادتی کےجرم کااعتراف کرچکا ہے۔

ملزم شفقت نے خاتون سےزیادتی کا اعتراف کرتے ہوئے بیان میں کہا تھا کہ نوستمبر کووہ اورعابد ڈکیتی کی غرض سے کار کے پاس گئے۔۔پہلےخاتون سےلوٹ مار کی، پھرزیادتی کا نشانہ بنایا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here