لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بدترین سیلاب کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں، بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی کے باعث عوام نے قدرتی آفت کا سامنا کیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے ٹویٹ میں کے پی کے کی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں کے پی کے کی عوام کے ساتھ ہیں جو سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ بنیادی انفراسٹرکچر کی عدم موجودگی کی وجہ سے پریشانیاں مزید بڑھ گئی ہیں، اگر بنیادی انفراسٹرکچر ہوتا تو ایسی آفات میں نقصان کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا، اللہ تعالی آپ کی حفاظت کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here