اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن گروہ بندی کا شکار ہیں، حزب اختلاف کی خواہش دل میں ہی رہے گی، وزیراعظم ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، نواز شریف 4 فون کرلیں، عمران خان مدت پوری کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمران خان کی حکومت میں ان کو این آر او نہیں ملے گا، پہلے بھی کہا تھا اے پی سی نظر نہیں آئے گی، محرم اور پھر ماہ صفر ہوگا مگر اے پی سی نہیں ہوگی۔


انہوں نے کہا اپوزیشن کی خواہشیں محض خواہشیں ہی رہیں گی، اپوزیشن جماعتیں گروہ بندی کا شکار ہیں، شور مچانے والے لوگ نیب زدہ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا سب اپنی 2 سالہ کارکردگی پیش کر رہے ہیں، ہم نے سوچا عوام کی عدالت میں پیش ہونا چاہیئے، ریلوے جدید دور میں داخل ہوگا، ہمیں کورونا لڑ گیا، ٹرینیں بند رہیں، انگریز کے بعد عمران خان کے دور میں ریلوے کو نئی زندگی مل رہی ہے، پہلی بار وزیر بنا تو لودھراں لاہور ریلوے ٹریک ڈبل ہوا، ایم ایل ون کی منظوری بہترین کارکردگی کا حصہ ہے، پاک چین دوستی ہر سیزن کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here