سابق وزیراعظم نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ، مختلف سیاسی اشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ بیٹھنا ہمارے حکومت کے خلاف موقف کی نفی ہے، آئندہ شکایت کا موقع نہیں ملے گا، مشترکہ حکمت عملی طے کریں گے۔

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیماری اور دور ہونے کی وجہ سے کمیونیکیشن نہ ہونے سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

جبکہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کومیں اپنے بہت قریب سمجھتا ہوں، اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کو مختلف مقدمات اور نیب کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔

دونوں رہنمائوں میں مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here