اسٹاف رپورٹ


کراچی: پیپلزپارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ مسنگ پرسن ہونا وہ بھی بڑے شہرسےناقابل برداشت ہے، سارنگ جویو زیبسٹ سے تھا۔سیاسی لحاظ سے مقابلہ کیا جائے۔حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ صوبے کی حکومت کوچھیڑاگیا تو وفاقی وفاقی حکومت بھی بچ نہیں سکتی۔


ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کووارننگ دیتا ہوں کہ سیاست کوجنگ کامیدان نہ بنائے لڑیں گے تو ہم بھی تیارہیں۔


رحمان ملک نے کہا کہ میں پیشنگوئی کرتا ہوں کہ سندھ حکومت گئی تووفاقی سرکاربھی گئی۔یہ سندھ حکومت کی بہترکارکردگی سے خائف ہیں اور پورے ملک میں اس وقت سندھ حکومت ہی بہترپرفارم کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here