اسٹاف رپورٹ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے اجلاس۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سب سے زیادہ پی اے ایف فیصل پر 94 ایم ایم بارش ہوئی؛ اس کے بعد سرجانی 72 ایم ایم ، صدر 70 ایم ایم ، اولڈ ائیر پورٹ ایریا 67 ا یم ایم ، یونیورسٹی روڈ 54 ایم ایم بارش ہوئی؛ گلشن حدید 52 ایم ایم ، لانڈھی 43.6 ایم ایم، ناظم آباد 39.5 ایم ایم ، پی اے ایف مسعود بیس 39 ایم ایم بارش ہوئی؛ شہر میں کچھ جگہوں سے چوکنگ پوائنٹس سے پانی نکالا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو بتایاگیا کہ سندھ حکومت کے ایم سی کے 35 بڑے نالے صاف کر رہی ہے؛ تین نالوں کی صفائی این ڈی ایم اے کر رہی ہے؛ سنگل نالہ 70 فیصد ، پہلوان گوٹھ نالہ 80 فیصد، نارون آباد نالہ 90 فیصد صاف کیا گیا ہے؛ مہران کٹ نالہ 70 فیصد صاف کر چکے ہیں۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ناصر شاھ نے بتایا کہ نالوں سے کچرا 4.37 ایم کیوبک فیٹ اٹھا یا گیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں جو نالوں پر غیر قانونی تعمیرات ہیں اُن کی فہرست بنا لیں؛
میں تمام 38 نالوں کا خود دورہ کروں گا اور صفائی کا جائزہ لوں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here