اسٹاف رپورٹ


کراچی: سندھ ہائی کورٹ میں دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہوئی
عدالت نے کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمتوں سے متعلق مکمل طریقہ کار طلب کرلیا
ہائی کورٹ نے کہا کہ بتایا جائے کے دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اگر دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول نہیں کریں گے تو ہر چیز کے ریٹ بڑھ جائیں گے،
، جسٹس محمد علی مظہرنے کہا کہ کل کو جس کا دل چاہے وہ اپنی مرضی سے اپنی ہر چیز کے ریٹ بڑھا لے گا۔ہم دیکھنا چاہتے ہیں کمشنر آفس دودھ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا اقدامات کررہا ہے، دودھ کی فی لیٹر کیا قیمت مقرر کی گئی ہے؟اسسٹنٹ کمشنر نے عدالت کو بتایا کہ کراچی میں دودھ کی فی لیٹر 94روپے مقرر کی گئی ہے،، جسٹس محمدعلی پوچھا کہ جو لوگ زائد قیمتوں پر دودھ فروخت کررہے ہیں ان کے خلاف کیا کاررائی کی جارہی ہے
ہم روزانہ کی بنیاد پر منافع خوروں کے خلاف چھاپے مارتے ہیں ، چالان کرتے ہیں ، اسسٹنٹ کمشنر
عدالت کا آئندہ سماعت پر ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن اور دودھ کی قیمتوں کا تعین کرنے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی پیش کرنے کا حکم
ہول سیلر ریٹیلر کو 114روپے فی لیٹر دودھ فروخت کررہے ہیں، مسکین گجر درخواست گزا
ریٹیلر 120روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرکے عوام کو لوٹ رہے ہیں، مسکین گجر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here