اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔


ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ استعفے دینے والےدونوں معاونین خصوصی اپنا مؤقف دے چکے ہیں، تانیہ ایدروس کے این جی او سے متعلق معاملہ چل رہا تھا، انہوں نے اس وجہ سےاستعفیٰ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے ادوایات درآمدکے معاملے سے صحت سے زیادہ فنانس ڈویژن کا تعلق ہے اور بھارت سے ادوایات درآمد سے ڈاکٹر ظفرمرزاکا تعلق نہیں، آرٹیکل 91 کے مطابق آپ کے مؤقف سے وزیراعظم متفق ہوں گے تو آپ کام جاری رکھیں گے، وزیراعظم کے پاس اپنےاختیارات بھی ہیں اور ایگزیکٹو اتھارٹی بھی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سوا کسی اور سے اصلاحات کی توقع نہیں رکھ سکتے، وزیراعظم نے اہم فیصلوں سے پہلے ہی عندیہ دےدیا تھا، چار پانچ مہینے وزیراعظم کے بڑے فیصلوں کے مہینے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here