کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں ہے۔


مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں مون سون کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر شاہ، کمشنر کراچی، ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوئے۔


وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قدرتی آبی گزرگاہوں پر عمارتیں بن گئی ہیں، نالوں کے ساتھ تجاوزات ہیں، جس کے باعث بارش کا پانی نہیں نکلتا، صرف نالوں کی صفائی مسئلے کا حل نہیں، لوکل باڈیز کے پاس ایک باقائدہ مکینزم ہونا چاہیئے، جب 30 ایم ایم بارش ہو تو کیا ایس او پی ہوگی اگر 40 ایم ایم بارش ہوگی تو کیا ایس او پی ہوگی۔

جبکہ اس حوالے سے وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ بارش کے دوران میں سڑکوں پر تھا، اہم سڑکوں سے بارش کے رکتے ہی پانی کی نکاسی کردی گئی، کچھ جگہوں پر نالے چوک ہوئے جس سے کچھ مسائل ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نمراد علی شاہ نے ہدایت کی کہ شہر میں جن سڑکوں اور نالوں کے ڈیزائن درست نہیں انکو ٹھیک کریں، مجھے ان علاقوں کا تفصیلی پلان چاہئے جہاں گھروں میں پانی گیا ہے، مجھے شہر کی تمام 28 سب ڈویژنز کا پلان دیں، میں ہر سب ڈویژن پر وزیر یا مشیر کی ڈیوٹی لگاؤں گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here