اسلام آباد: وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، قانون سازی ایک مسلمہ عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف، قومی سلامتی، نیب قوانین کے مسودے اپوزیشن کو بھجوا دیئے، ملک بے دردی سے لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض قوانین پر ہمارا اور اپوزیشن کا مؤقف مختلف ہے، اپوزیشن و حکومتی نکتہ نظر میں فرق ختم کرنے کیلئے کمیٹی بنائی ہے، 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا ایک اجلاس ہوچکا، دوسرا عنقریب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے نام پر کسی کی عزت نہ اچھالی جائے، کرپشن قوانین کا مقصد کسی کو ناجائز تنگ کرنا نہیں۔