قومی اسمبلی میں پی آئی اے کے قابلِ استعمال اور ناقابلِ استعمال طیاروں کی تعداد کی رپورٹ پیش کردی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے میں کل طیاروں کی تعداد 34 ہے، جبکہ اس وقت قابل مرمت طیاروں کی تعداد 31 جبکہ 3 ناقابل مرمت طیارے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کل طیاروں میں بی 777 کی تعداد 12، اے 320 کی تعداد 12، اے ٹی آر-72 کی تعداد 5 جبکہ اے ٹی آر-42 کی تعداد 5 ہے۔ قابل مرمت طیاروں میں بی 777 کی تعداد 12، اے 320 کی تعداد 12، اے ٹی آر-72 کی تعداد 4 جبکہ اے ٹی آر-42 کی تعداد 3 ہے۔

اس کےعلاوہ ناقابلِ مرمت طیاروں میں بی 777 اور اے 320 میں کوئی شامل نہیں۔ ناقابل مرمت طیاروں میں اے ٹی آر-72 کی تعداد 1 جبکہ اے ٹی آر-42 کی تعداد 2 ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here