رپورٹ: اے بی آریسر
عمرکوٹ: پاکستان فشر فوک فورم کے چیئرمین محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کول منصوبے سے بجلی پیدا کرنے سے ماحولیات پر منفی اثرات پڑیں گے۔
عمرکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فشر فوک فورم نے کہا کہ جتنی رقم تھر کول منصوبے کو پانی کی فراہمی کے لیے خرچ کی گئی ہے اتنی میں تو تھر کی پیاس بجھائی جا سکتی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ تھر میں زیر زمین پانی کے ذخائر پہلے کم ہیں منصوبے سے مزید کم ہوجائیں گے، دنیا میں کول سے بجلی پیدا کرنے کا رجحان ختم ہو جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ایل او بی ڈی سے پانی فراہمی کے منصوبے پر دس ارب روپے خرچ کیے گئے جو منصوبہ کامیاب نہیں ہوا۔