کراچی کے عوام کا شکرگزار ہوں کہ مارچ کی کال پر لبہک کہا، لانگ مارچ حکومت کے خلاف اعلان جنگ ہے۔ مزارقائد پر جمع کراچی والوں نے اسلام آباد کو بتادیا ہے کہ گو نیازی گو

کراچی منی پاکستان ہے کراچی میں سب قومیتیں بستی ہیں، کراچی کئ خون پسینے کی محنت سے ملکی معیشت چلتی ہے، کراچی کے عوام کو احتجاج پر مجبور کردیا گیا ہے، نااہل وزیراعظم نے صرف کراچی نہیں پورے سندھ کے حق پر ڈاکہ مارا ہے۔

سیلیکٹڈ نے عوام کی جیب اور پیٹ پر ڈاکہ مارا ہے، پیپلزپارٹی نے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ طے کرلیا ہے کہ عمران کو اب گھر بھیجنا ہے، پیپلزپارٹی حکومت کو بھگانے کے لئے صف اول کا کردار ادا کررہی ہے، پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ کا دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتا۔

قائد اعظم نے جن حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی عمران نے ان کا جنازہ نکال دیا ہے، جمہوریت کو بحال 1973 کے آئین کا تحفظ کریں گے، قائد عوام کے مشن کو ہرصورت پورا کریں گے، عمران نے کرپشن ختم کرنے کا وعدہ کیا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اس حکومت کو کرپٹ ترین حکومت قراردیا۔

این ایف سی ایوارڈ نہ دے کر صوبائی حقوق پر ڈاکہ مارا جارہاہے، این ایف سی نہ ملنے کے باوجود سندھ حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے، ملک میں عوامی حکومت آئے گی صوبوں کو ان کا حق ملے گا، کٹھ پتلی اور سیلیکٹڈ حکومت میں سندھ کی ترقی ہوگی نہ پاکستان ترقی کرے گا، وقت آگیا ہے کہ حکومت کو عدم اعتماد سے رخصت کریں۔

عوامی مارچ پر پارٹی کو مبارکباد پیش کرتاہوں، کراچی سے لانگ مارچ شروع ہوتے ہی بنی گالہ سے چیخیں بلند ہونا شروع ہوگئی ہیں، اسلام آبادپہنچ کر حکومت پر جمہوری عوامی حملہ کریں گے، عمران خان ملک پر بوجھ بن گیا ہے قمرزمان کائرہ

ملک بھرمیں مارچ کے نتیجہ میں سیلیکٹڈ حکومت گھر جائے گی قمرزمان کائرہ کا خطاب

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here