رپورٹ: میر صدام خان
پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ کا بحران معمول کي بات ہے جس سے ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات بھی متاثر ہوتی ہیں۔
معاشرے میں قبولیت نہ ہونے کی وجہ سے دنیا کے دیگر بڑے شہروں کے برعکس یہاں خواتین موٹر سائیکل نہیں چلاتیں، لیکن کچھ خواتین ایسی بھی ہیں جو اس روایت کو توڑ رہی ہیں۔
سندھ کے ضلع گھوٹکی میں رہنے والی ایسی ہی ایک باحوصلہ اورپُرعزم خاتون صدف ناز ہیں جو موٹر سائیکل چلا کر ۵ کلومیٹر اسکول میں ایک ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت کرتی ہیں۔