جے یو آئی نے لاڑکانہ میں پی پی سے مقابلے کے لئے قوم پرست تنظیموں اور مقامی وڈیروں سے بھی ہاتھ ملالیا، جے یو آئی لاڑکانہ عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی اور جی ڈی اے سے مل کر پی پی کے خلاف مہم چلائے گی۔
لاڑکانہ عوامی اتحاد میں جے یو آئی کے ساتھ پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر امیر بخش بھٹو اور سندھ کے اہم رہنما اللہ بخش انڑ شامل، لاڑکانہ عوامی اتحاد میں جے یو آئی کے ساتھ جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی اور معظم عباسی بھی شامل، لاڑکانہ عوامی اتحاد کے اجلاس میں اہم فیصلے، پی پی مخالف اتحاد کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح پر پھیلایا جائے۔