اسٹاف رپورٹ

 کراچی: پندرہ سالہ نادیہ نبیل گلف ایئرلائن کے ذریعے بحرین سے صبح آٹھ بجے کراچی پہنچی۔
 ایف آئی اے افسر نے نادیہ نبیل سے فون نمبر مانگا اور بحرین میں آکر ملنے کی خواہش ظاہر کی۔
بچی نے پریشان ہوکر باہر کھڑے ماموں کو فون کیا۔ لڑکی کے خاندان کے مطابق لڑکی باتوں میں اس افسر کو باہر لے آئی ۔ جس پر خاندان والوں نے ایف آئی کے افسر سے معلوم کیا۔ جس پر ایف آئی اے افسر نے قبول کیا کہ انہوں نے لڑکی سے نمبر مانگا تھا۔ افسر نے کہا کہ میں نے بچی سے رابطہ نمبر اس لئیے مانگا کہ نوٹ کرنا ضروری ہے۔
اور میں نے بچی سے مٹھائی مانگی ہے۔
ہماری بچیاں ایئرپورٹ جیسے حساس مقام پر بھی محفوظ نہیں ہیں۔
خاندان والوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت متعلقہ افسر کے خلاف سخت ایکشن لے۔
اور بچی بحرین سٹیزن ہے اس لئیے بحرین قونصلیٹ شکایت درج کرادی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here