متنازع انٹرویو کے بعد برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی مقبولیت کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

برطانیہ میں کیے گئے تازہ ترین سروے کے مطابق متنازع انٹرویو کے بعد شہزادہ ہیری کی مقبولیت میں 15 پوائنٹس جب کہ میگھن مارکل کی مقبولیت میں 13 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

سروے کے مطابق ملکہ کی مقبولیت کا گراف شاہی خاندان کے افراد میں سب سے زیادہ بلند ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے ایک تہلکہ خیز انٹرویو دیا تھا جس میں شاہی خاندان سے روٹھ کر امریکا منتقل ہونے والے جوڑے نے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا تھا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو پر ملکہ برطانیہ اور ہیری کے بھائی شہزادہ ولیم کا ردعمل بھی سامنے آ چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here