فیصل واوڈا الیکشن کمیشن کے خلاف سندھ ہائی کورٹ پہنچ گئے، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف نااہلی کیس سے روکا جائے، فیصل واوڈا نے فوری حکم امتناعی کی بھی استدعا کردی، عدالت نے فیصل واوڈا کی فوری سماعت سے متعلق درخواست منظور کرلی، عدالت نے فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت کل کے لیے مقرر کردی۔
فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے 24 فروری کے فیصلے کو چیلنج کیا، الیکشن کمیشن نے حقائق کے برخلاف میری درخواست مسترد کی، الیکشن کمیشن کو میرے خلاف شکایات سننے کا اختیار نہیں، میں نے اعتراض عائد کیا جیسے مسترد کردیا گیا، قرار دیا جائے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار نہیں رکھتا۔
فیصل واوڈا دوہری شہریت میں الیکشن کمیشن میں تین شکایات درج ہیں، قادر خان مندوخیل، میاں محمد آصف اور خالد جاوید راں نے شکایات دائر کر رکھی ہیں، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے خلاف شکایات سننے کا فیصلہ کیا، فیصل واوڈا کی جانب سے اعتراض کو عدالت نے مسترد کردیا تھا۔