آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں خواتین کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں بڑا اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔

چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں بھی خواتین صفِ اول میں شریک ہیں، خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، یہ دن خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے مختص کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here