لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایک ٹی وی نیوز کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت ہوئی، خواجہ آصف کو جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اور نیب تفتیشی افسر نے عدالت سے خواجہ آصف سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر کی خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here