اسٹاف رپورٹ
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو 170 ملین روپے دینے کی منظوری دے دی اور کے ایم سی کو مالی مشکلات سے نکالنے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
اس ضمن میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کے ایم سی کے مالی معاملات سے متعلق اجلاس وزیراعلیٰ ہاوس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد اور دیگر حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ کے ایم سی نومبر اور دسمبر میں سینئر افسران تنخواہ نہیں دے سکی، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ ہم ماضی میں میونسپل یوٹیلٹی اینڈ کنزوینسی ٹیکس بل نہیں دے سکے۔
شہر میں 14 لاکھ ملکیت ہیں جن سے ایم یو سی ٹی ٹیکس وصول ہونا تھا، لیکن صرف 35000 پراپرٹیز سے ایم یو سی ٹی ٹیکس وصول ہوسکا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کے ایم سی کو اپنے پارکس اور ہٹس کو پی پی پی کے تحت چلانے کی ہدایات دے دی۔