اسلام آباد:وفاقی حکومت نے چئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی۔ نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر کیا گیا۔
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام سے روکتے ہوئے معاملہ دوبارہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سادہ سا سوال ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، وزارت اطلاعات نے عطا الحق قاسمی کیس میں جو غلطیاں ہوئیں وہی یہاں کیں ہیں، کیا اشہتار دیا گیا ؟ کیا چئیرمین پی ٹی وی کیس میں زائد عمر سے متعلق نرمی دی گئی۔