کرونا کی عالمی وبا کے باعث سبھی ممالک میں بیرون ملک سے سفرکرکے آنے والوں کیلئے کچھ قوانین و اصول وضع ہیں ، بالی ووڈ اداکاروں سہیل خان اور اربازخان کو ان پرعملدرآمد نہ کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔

اربازخان، سہیل خان اوران کے بیٹے نروان بیرون ملک سے بھارت واپس آئے تھے ، بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں کیخلاف کووڈ 19 سے متعلق مروجہ اصولوں کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،معاملے کی شکایت بی ایم سی میڈیکل آفیسرکی جانب سے کی گئی تھی۔

آفیسر نے مبینہ طور پرایپیڈیمک امراض ایکٹ کے سیکشن 188 آئی پی سی کی دفعہ 3 کے تحت شکایت درج کروائی جس کے مطابق دونوں اداکار اور نروان 25 دسمبر 2020 کو دبئی سے واپس بھارت پہنچے جہاں ائرپورٹ پران سے خود کو 7 روز کیلئے کسی ہوٹل میں قرنطینہ کرنے کیلئے کہا گیا۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق واضح ہدایات کے باوجود تینوں پروٹوکول پرعمل کیے بغیر فورا ہی گھر چلے گئے، درج کروائی جانے والی ایف آئی آر میں یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے سہیل خان اوراربازخان نے باندرا کے ہوٹل تاج لینڈ میں قرنطینہ کرنے کاجھوٹ بولا اورہوٹل کےبجائے گھرچلے گئے۔

ممبئی پولیس کے مبطابق کھرپولیس اسٹیشن میں درج کروائی جانے والی اس ایف آئی آر کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا جاچکاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here