اسلام آباد: کورونا ویکسین کی ایڈوانس خریداری کیلئے عالمی اداروں سے معاونت لینے کا فیصلہ کرلیا گیا، حکومت ویکسین کی خریداری کیلئے عالمی مالیاتی اداروں سے رجوع کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک، اے ڈی بی اور یونیسیف سے رابطہ کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہیں۔ عالمی اداروں سے ویکسین خریداری کے اخراجات پر بات چیت کی جائے گی۔ طبی عملے اور تشویشناک حالت کے مریضوں کو ویکسین مفت فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
مشیرادارہ جاتی اصلاحات نے کہا کورونا ویکسین صرف طبی عملے کو مفت فراہم کی جائے۔ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر نے کورونا ویکسین مفت فراہم کرنے کی مخالفت کی اور تجویز دی کہ ویکسین کی کچھ نہ کچھ قیمت ضرور مقرر کی جائے۔