اسلام آباد:معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بختاور کی منگنی پر کورونا ٹیسٹ لازم، ورنہ بلاول ہاؤس نہیں آنا، خلق خدا کو جلسوں میں بلاتے ہو تو ان کی جانوں کا خیال کیوں نہیں رکھتے، یہ ہے وہ فرعونیت اور ظالمانہ سوچ جو عوام کو کم تر سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ نون لیگ کی حکومت نے آزاد کشمیر، پیپلزپارٹی نے کراچی میں لاک ڈاؤن کیا، دونوں جماعتوں کا پھر بھی اصرار ہے پشاور جلسہ ضرور ہوگا، دوغلے پن کی اس سے واضح مثال نہیں مل سکتی۔

یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 603 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 71 ہزار 508 ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here