کراچی: پیپلزپارٹی رہنما اور ایم پی اے سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔


جام مدد علی ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور کچھ دنوں سے وینٹیلیٹر پر تھے۔


جبکہ جام مدد علی کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کے مطابق وہ انتقال کر گئے تھے ، ان کو عارضی طور پر وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، جبکہ ڈاکٹرز نے بھی جام مدد علی کے انتقال کی تصدیق کرلی ہے۔


جام مدد علی کچھ عرصہ قبل فنکشنل لیگ کو چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر چکے تھے۔
ان کی تدفین جام نواز علی میں ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here