راولپنڈی:مزارِ قائد کی بے حرمتی کے معاملے پر کورٹ آف انکوائری کی سفارش پر متعلقہ آفیسرز کو ذمے داریوں سے ہٹا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی سندھ کے تحفظات پر پاک فوج نے انکوائری مکمل کرلی۔ ضابطہ کی خلاف ورزی پر آفیسرز کیخلاف کارروائی جی ایچ کیو میں کی جائیگی۔
مزار قائد کے واقعہ پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا، رینجرز، قانون نافذ کرنے والے ادارے صورتحال سے نمٹنے میں مصروف تھے، قانونی کارروائی کے لئے رینجرز، آئی ایس آئی سیکٹر ہیڈ کوارٹرز پر شدید عوامی دباؤ تھا۔
آئی جی سندھ کے تحفظات پر انکوائری آرمی چیف کے حکم پر کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here