کراچی: کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور آئی جی سندھ کے معاملے پر سندھ حکومت نے پانچ رکنی کميٹی تشکيل دے دی۔ تحقيقات مکمل کر کے رپورٹ وزيراعلیٰ مراد علی شاہ کوپيش کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق 5 رکنی کمیٹی میں سعيد غنی، مرتضیٰ وہاب اور ناصرحسين شاہ شامل ہیں۔ رپورٹ سندھ اسمبلی میں بھی پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری شرمندگی کا باعث، کہا گیا آپ کی حکومت ختم ہوسکتی ہے، جواب دیا کہ اقتدار مہمانوں سے بڑھ کر نہیں، پولیس پر دباؤ واضح ہوچکا، معاملے میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں گے۔