ایبٹ آباد (نوید اکرم عباسی ) ہزارہ یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے کے سالانہ امتحانات شروع بکوٹ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں امتحانی سنٹر پر طلباء وطالبات شریک اسٹنٹ کنٹرولر میاں جہاں شاہ جنکے ہمراہ اسٹنٹ کنٹرولر۔

۔بھی تھے امتحانی سنٹر بکوٹ میں چیکینگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ضلع ایبٹ آباد میں اس وقت تین سنٹر ہیں جن میں بکوٹ گورنمنٹ ہائی سکول ایبٹ آباد شہر میں رفاء کالج طالبات کے لیے اور فیمز انسٹیٹیوٹ میں طلباء شریک ہیں میاں جہاں شاہ نے بتایا کہ ہزارہ یونیورسٹی کی کوشش رہی ہے کہ دور دراز علاقوں میں جہاں بچوں کے وسائل کم اور پڑھائی کا شوق زیادہ ھے وہاں انکو سہولیات دی جائیں بکوٹ کا علاقہ بھی دشوار گزار پہاڑی علاقہ ھے اور بچوں کے لیے ایبٹ آباد یا مانسہرہ جانا مشکل ھے اس لئے کنٹرولر یونیورسٹی نے بکوٹ سنٹر دیا جہاں اس سے پہلے بھی سنٹر رہا اور خوش اسلوبی سے بچے بچیاں گھروں کے نزدیک امتحان دیتے ہیں انھوں نے کہا کہ اگر ہائر ایجوکیشن کمیشن بی اے بی ایس سی اور بی اے کپموزیٹ کے کورس ختم کررہی ہے تو یہاں کے غریب بچے بچیاں چارسالہ کورس اور ڈپلومہ مشکل سے لے سکیں گے۔

انکے وسائل کم ہیں انکے لئے بی اے بی ایس سی بی اے کپموزیٹ رہنے دیا جائے تو بہت سے بچے بچیاں اپنی گریجویشن مکمل کرلیں گے میاں جہاں شاہ نے کہا کہ بکوٹ شریف کا علاقہ دشوار گزار ضرور ھے مگر خوبصورتی میں بے مثال علاقہ ھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here