کراچی: خلیج بنگال میں بننے والا بارشوں کا سسٹم بحیرہ عرب سے نمی لےکر زیریں سندھ پر اثر انداز ہو گیا ہے جس کے تحت آج شام کراچی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق زیریں سندھ میں یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے اور مون سون کے چھٹے اسپیل کے آج شام کراچی میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق یہ سسٹم 24 گھنٹے کراچی میں رکے گا اور اس دوران 2 سے 3 مرتبہ بارش ہو سکتی ہے۔

خالد ملک کا کہنا ہے کہ سسٹم کے تحت کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہو گی جب کہ آئندہ ایک ہفتہ سے 10 دن کراچی میں مزید بارش کے اچھے سسٹم نظر نہیں آ رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here